ڈی ایس پی ٹوبہ ٹیک سنگھ اسلام آباد میں انتقال کر گئے

 

DSP Toba Tek Singh passes away in Islamabad

ٹوبہ ٹیک سنگھ : ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی ایس پی) ہیڈکوارٹر ٹوبہ ٹیک سنگھ، آفتاب احمد صدیقی اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔


ذرائع کے مطابق آفتاب احمد صدیقی گزشتہ شب اسلام آباد میں اسپیشل ڈیوٹی پر تعینات تھے کہ اس دوران انہیں دل کی تکلیف ہوئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر پمز ہسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم طبی امداد کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے اور انتقال کر گئے۔


مرحوم کی رہائش گاہ پارک سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں واقع ہے جبکہ ان کا آبائی گاؤں رجانہ کے نواح میں چک نمبر 266 گ ب (کھوکھراں والی) بتایا جاتا ہے۔


خاندانی ذرائع کے مطابق میت کو ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کیا جا رہا ہے، جہاں تدفین سے قبل نماز جنازہ کے اوقات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

DSP Toba Tek Singh passes away in Islamabad


ان کے انتقال پر پولیس اور سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

اشتہار