گوجرہ ترقیاتی کاموں کا جائزہ، سابق ایم این اے اور افسران کی اہم میٹنگ

 

Review of Gojra development works, important meeting of former MNAs and officers

گوجرہ:  خالد جاوید وڑائچ اور عقبہ علی وڑائچ نے میونسپل کمیٹی گوجرہ میں جاری ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کی، جس میں مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔


اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ریاض احمد، چیف آفیسر سید یاسر علی شاہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔


اس موقع پر خالد جاوید وڑائچ اور عقبہ علی وڑائچ نے جاری اسکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا اور افسران کو ہدایت کی کہ حکومتی پالیسی کے مطابق عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں معیار اور رفتار کو بہتر بنانے پر بھی زور دیا۔


اجلاس کے دوران شہری مسائل کے فوری حل، صفائی ستھرائی، سیوریج اور دیگر بلدیاتی امور پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ شرکاء نے یقین دہانی کروائی کہ تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں گے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔

اشتہار