گوجرہ : سابق ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے ڈی سی آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ کیا، جہاں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ سے عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران علاقے کو درپیش مختلف عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے حل کے لیے مؤثر حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے چوہدری خالد جاوید وڑائچ کو عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندے باہمی تعاون سے کام کرتے ہوئے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔
چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے بھی ضلعی انتظامیہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ کاوشوں سے عوامی مسائل میں خاطر خواہ کمی لائی جا سکے گی۔
