گوجرہ ،احاطہ کچہری میدان جنگ بن گیا، فریقین کے درمیان شدید تصادم

 

Gojra, court premises became a battlefield, intense clash between the parties

گوجرہ: احاطہ کچہری میں اس وقت کشیدگی پھیل گئی جب دو فریقین کے درمیان معمولی تلخ کلامی نے شدت اختیار کر لی اور دیکھتے ہی دیکھتے معاملہ ہاتھا پائی اور تصادم میں بدل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں جانب سے لاٹھیوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں احاطہ کچہری میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔

ذرائع کے مطابق تصادم کی وجوہات ذاتی دشمنی اور پرانے تنازعات بتائی جا رہی ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

اشتہار