گوجرہ ،ایسٹر پر ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ کا چرچز کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

 

Gojra, DPO Akhlullah Tarar visits churches on Easter, reviews security arrangements

ٹوبہ ٹیک سنگھ: ایسٹر کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے ضلع بھر کے چرچز اور مسیحی عبادت گاہوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔


ڈی پی او نے مختلف مقامات پر تعینات پولیس اہلکاروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مکمل تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے سکیورٹی ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو الرٹ رہنے اور فرائض ایمانداری سے سرانجام دینے کی تاکید کی۔


اس موقع پر ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کی جانب سے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے، جن میں چرچز کے اطراف سخت ناکہ بندی، واک تھرو گیٹس، میٹل ڈیٹیکٹرز اور اضافی نفری کی تعیناتی شامل ہے۔


ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسٹر کے موقع پر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ مسیحی برادری اپنی مذہبی رسومات بلاخوف و خطر ادا کر سکے۔

اشتہار