ٹوبہ ٹیک سنگھ: ڈسٹرکٹ پولیس لائنز ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہیڈ کانسٹیبلان کی پیشہ ورانہ اور تکنیکی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے محکمانہ امتحان کا انعقاد کیا گیا۔ اس امتحان کا مقصد پولیس اہلکاروں کی کارکردگی، مہارت اور پیشہ ورانہ معیار کو مزید بلند کرنا تھا۔
امتحان میں ضلع بھر سے ہیڈ کانسٹیبلان نے شرکت کی، جہاں ان کی تکنیکی معلومات، تفتیشی صلاحیتوں اور محکمانہ امور سے متعلق آگاہی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر افسران نے کہا کہ ایسے امتحانات پولیس فورس کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اہلکاروں کو جدید تقاضوں کے مطابق اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ کی ہدایات کے مطابق پولیس افسران اور اہلکاروں کی تربیت اور استعداد کار کو بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات جاری ہیں، تاکہ عوام کو بہتر اور مؤثر پولیسنگ فراہم کی جا سکے۔
تقریب کے موقع پر ایس پی انویسٹیگیشن فضل عباس سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
