گوجرہ: سابق ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ خالد جاوید وڑائچ نے شہنائی میرج ہال میں عابد شاہ کے بیٹے کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی۔
اس موقع پر خالد جاوید وڑائچ نے دولہا اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس نئے رشتے کو خوشیوں، محبت اور کامیابیوں سے بھر دے۔
تقریب میں ان کے ہمراہ شیخ فیصل، راؤ کامران، عاطف ایڈووکیٹ، ندیم بابر (چیئرمین) اور دیگر دوست احباب بھی موجود تھے۔ تقریب میں مختلف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کر کے خوشی کے اس موقع کو یادگار بنایا۔
