گوجرہ ، جناح پارک کا گیٹ 6 سے 8 بجے تک کھلا رکھنے کا فیصلہ

Gojra, Jinnah Park to be kept open for morning walks from 6 am to 8 am

گوجرہ: شہر کے مختلف علاقوں گوجرہ گڑھ محلہ، نئی منڈی اور ٹاکی محلہ سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کے دیرینہ مطالبے کو منظور کرتے ہوئے انتظامیہ نے جناح پارک گوجرہ کو صبح کی سیر کے لیے مخصوص اوقات میں کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔


اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ، چوہدری ریاض گجر نے اپنی خصوصی گفتگو میں بتایا کہ شہریوں کی سہولت اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے پیش نظر جناح پارک کا گیٹ صبح 6 بجے سے 8 بجے تک کھلا رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد لوگوں کو محفوظ اور مناسب ماحول میں واک اور ورزش کی سہولت فراہم کرنا ہے۔


مقامی رہائشیوں نے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ صبح کے اوقات میں پارک کی دستیابی سے نہ صرف ان کی روزمرہ زندگی میں بہتری آئے گی بلکہ صحت مند طرزِ زندگی کو بھی فروغ ملے گا۔






اشتہار