گوجرہ : سابق ایم این اے خالد جاوید وڑائچ نے 427 اڈا مسلمانیہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے معروف گلوکار محمد اکبر راہی کے بیٹے کی دعوتِ ولیمہ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے میزبان خاندان کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، جن میں میاں نعیم اللہ، سعید مغل، محمد عثمان (جنرل سیکرٹری انجمن ایلومینیم)، محمد آصف (صدر مین بازار گوجرہ) اور علی شیر اوڈھ سمیت دیگر دوست احباب شامل تھے۔
شرکاء نے دلہا اور اس کے اہل خانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
