گوجرہ ، “صاف ستھرا پنجاب” کا ٹی سی پی پوائنٹ مسمار، ملبہ بھی غائب


Gojra, TCP point of “Saf Shatra Punjab” demolished, debris also missing in village 373 JB



Gojra, Sub-village 373 JB, TCP Point of “Saf Shatra Punjab” Demolished, Debris Also Missing

 گوجرہ: نواحی علاقے 373 ج ب پیڑے والا گاؤں میں قائم “صاف ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت بنایا گیا ٹی سی پی پوائنٹ اچانک گرا دیا گیا، جس کے بعد مقامی افراد ملبہ اٹھا کر اپنے ساتھ لے گئے۔


علاقہ مکینوں کے مطابق یہ پوائنٹ صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے قائم کیا گیا تھا، تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر اسے مسمار کر دیا گیا۔ واقعے کے فوراً بعد لوگوں نے موقع پر موجود ملبہ بھی اٹھا لیا، جس سے سرکاری املاک کے نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے علاقے میں صفائی کے نظام پر منفی اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے، جبکہ شہریوں نے متعلقہ حکام سے واقعے کا نوٹس لینے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔


تاحال انتظامیہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا، تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ “صاف ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت سہولیات کی بحالی فوری طور پر یقینی بنائی جائے۔

اشتہار