شورکوٹ، تیز رفتار ٹرک کی ٹکر، 21 سالہ نوجوان جاں بحق

 

Shorkot, speeding truck hits, 21-year-old youth dies

ٹوبہ ٹیک سنگھ: شورکوٹ روڈ پر ایک افسوسناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 21 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ 12 پھاٹک کے قریب اس وقت پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار، جس کی شناخت وحید ولد غلام شبیر کے نام سے ہوئی ہے، سڑک کنارے اپنے گاؤں کی جانب مڑنے کے لیے موجود تھا۔

اسی دوران پیچھے سے آنے والے تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے باعث نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ٹرک موٹرسائیکل کو کئی میٹر تک گھسیٹتا رہا، جس سے مقتول کو سر اور جسم کے دیگر حصوں پر شدید اور جان لیوا چوٹیں آئیں۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی جبکہ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اشتہار