کمالیہ ، ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ نے یونیورسٹی آف کمالیہ بزنس ایکسپو 2026 کا افتتاح کر دیا

 

Kamalia, DC Toba Tek Singh inaugurated the University of Kamalia Business Expo 2026

کمالیہ: ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر میلہ نے یونیورسٹی آف کمالیہ میں منعقدہ بزنس ایکسپو 2026 کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، جہاں طلبہ نے جدید اور تخلیقی کاروباری آئیڈیاز پیش کیے۔


تقریب میں وائس چانسلر یاسر نواب، اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی، سنڈیکیٹ ممبران محمد ملک شریف اور شاہد گجر سمیت دیگر اہم شخصیات بھی موجود تھیں۔ ایکسپو میں یونیورسٹی کے طلبہ نے انوویٹو بزنس ماڈلز اور مختلف اسٹارٹ اپ پراجیکٹس پیش کیے، جنہیں شرکاء کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔


بزنس ایکسپو کا بنیادی مقصد نوجوانوں کے کاروباری آئیڈیاز کو سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی سے جوڑنا اور انہیں عملی میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس موقع پر مقامی صنعتوں اور کاروباری شخصیات نے طلبہ کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔


ڈپٹی کمشنر عمر میلہ نے ایکسپو میں قائم مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ملازمت کے انتظار کے بجائے خود انحصاری اور انٹرپرینیورشپ کو اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسے ایونٹس نوجوانوں کو نئے کاروباری مواقع فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کے قابلِ عمل بزنس آئیڈیاز سے مقامی صنعت، تجارت اور روزگار کے فروغ میں مدد ملے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے یونیورسٹی آف کمالیہ کی انتظامیہ، وائس چانسلر اور فیکلٹی ممبران کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی مؤثر کوشش قرار دیا۔

اشتہار