گوجرہ ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 1210 کلو مضر صحت گوشت تلف، مقدمہ درج

 

Gojra, Punjab Food Authority raids, 1210 kg of unhealthy meat destroyed, case registered

گوجرہ : پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گوجرہ کے علاقے رحمان پورہ میں واقع ایک میٹ یونٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں مضر صحت گوشت برآمد کر لیا۔


ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق چھاپے کے دوران 1 ہزار 210 کلو گرام نیلی اور کالی رنگت والا مضر صحت گوشت برآمد ہوا، جسے انسانی صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ قرار دیا گیا۔ کارروائی کے دوران موقع پر موجود غیر معیاری اور ناقص صفائی کے حالات بھی سامنے آئے۔


حکام کے مطابق میٹ یونٹ کی دیواریں فنگس زدہ تھیں جبکہ گوشت کو فروخت کے لیے ٹوٹے اور زنگ آلود ہینگرز پر لٹکایا گیا تھا۔ مزید برآں وہاں حشرات کی بھرمار، سگریٹ کی باقیات اور کھلی نالیاں بھی پائی گئیں، جو انتہائی غیر صحت بخش ماحول کی عکاسی کرتی ہیں۔


پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ برآمد شدہ گوشت کو تحقیقات مکمل ہونے کے بعد تلف کر دیا گیا۔


ترجمان کے مطابق عوام کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی کے لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رہیں گی۔


اشتہار