گوجرہ، ممبر بار ڈاکٹر اویس عزیز ایڈووکیٹ انتقال کر گئے

 

Gojra, Member Bar Dr. Owais Aziz Advocate passed away

گوجرہ: شہر کی معروف سماجی و قانونی شخصیت ممبر بار ڈاکٹر اویس عزیز ایڈووکیٹ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال کی خبر سے اہلِ علاقہ، وکلاء برادری اور تعلیمی حلقوں میں گہرے رنج و غم کی فضا قائم ہو گئی ہے۔


مرحوم حاجی غلام قادر (بلال میڈیکل، نیشنل بینک روڈ) کے پوتے اور میاں بلال عزیز سابق پرنسپل پنجاب کالج گوجرہ کے صاحبزادے تھے۔ ڈاکٹر اویس عزیز ایڈووکیٹ ڈاکٹر وقاص عزیز، ڈاکٹر جنید عزیز اور میاں انس عزیز کے بھائی تھے۔


مرحوم کی نمازِ جنازہ آج بروز بدھ 11 مارچ 2026 کو سہ پہر 3 بجے کبوتراں والا قبرستان گوجرہ میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم کی رہائش گاہ محلہ شاہ آباد کالونی، گلی نمبر 1 نزد جامع مسجد اہلحدیث گوجرہ تھی۔


اہلِ خانہ نے دوست احباب اور اہلِ علاقہ سے نمازِ جنازہ میں شرکت اور مرحوم کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

اشتہار