ٹوبہ ٹیک سنگھ : تھانہ رجانہ کی حدود میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ گاؤں 350 گ ب میں پیش آیا جہاں عاصمہ پروین نامی خاتون اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائی گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عاصمہ پروین کی شادی تقریباً سات سال قبل غلام عباس نامی شخص سے ہوئی تھی۔ خاتون کی لاش بستر سے برآمد ہوئی جبکہ جسم پر تشدد کے واضح نشانات بھی موجود تھے، جس سے قتل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد شوہر غلام عباس گھر سے غائب ہے، جس کے باعث اسے مرکزی ملزم قرار دیا جا رہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ ملزم کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔
مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے

