گوجرہ، بار ایسوسی ایشن کی ہڑتال اور ریلی کا اعلان

 

Gojra Bar Association announces strike and rally against inflation and increase in petroleum prices

گوجرہ :  پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ملک میں جاری مہنگائی کے خلاف بار ایسوسی ایشن گوجرہ نے کل ہڑتال اور احتجاجی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔


بار ایسوسی ایشن کے عہدیداران کے مطابق وکلا برادری مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر شدید تشویش کا اظہار کر رہی ہے، جس کے باعث عدالتوں میں مکمل ہڑتال کی جائے گی اور احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی۔


وکلا رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے، جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ہر طبقہ متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر قیمتوں میں کمی لائی جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جا سکتا ہے۔


اشتہار