پیرمحل: مبینہ پولیس مقابلہ، منشیات فروش صابر علی ہلاک

 

Pirmahal: Alleged police encounter, drug dealer Sabir Ali killed

پیرمحل : تھانہ سٹی پیرمحل کے علاقے میں سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران گوجرہ کے نواحی علاقے گڈا خانہ کا رہائشی مبینہ منشیات فروش ملک صابر علی ہلاک ہو گیا۔


سی سی ڈی حکام کے مطابق ملزم صابر علی منشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب تھا اور اس کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت سال 2017ء سے 2026ء تک مجموعی طور پر 9 مقدمات درج تھے۔

Pirmahal: Alleged police encounter, drug dealer Sabir Ali killed


حکام کا کہنا ہے کہ مقابلہ اس وقت پیش آیا جب ملزم کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔ واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

اشتہار