گوجرہ: تحصیل گوجرہ کے علاقے 301 ج ب (گوجرہ ٹوبہ روڈ) پر قائم گرین الیکٹرک بس کے نئے بنائے گئے اسٹاپ سے نامعلوم افراد مسافروں کے لیے رکھا گیا بینچ چوری کر کے لے گئے۔
مقامی شہریوں کے مطابق یہ بینچ حال ہی میں مسافروں کی سہولت کے لیے نصب کیا گیا تھا، تاہم نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں اسے چرا لیا، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
شہریوں نے اس واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ذمہ دار افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور عوامی املاک کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔

