گوجرہ ، غلہ منڈی میں باؤلے کتے کا حملہ، دو افراد زخمی

 

Gojra, two injured in a vicious dog attack in the grain market

گوجرہ: غلہ منڈی کے علاقے میں باؤلے کتے کے حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ کتے نے ایک بکرے کو بھی کاٹ لیا جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔


عینی شاہدین کے مطابق باؤلا کتا اچانک غلہ منڈی میں داخل ہو گیا اور وہاں موجود افراد پر حملہ آور ہو گیا۔ کتے کے کاٹنے سے دو افراد زخمی ہو گئے جبکہ قریب موجود ایک بکرے کو بھی کاٹ لیا گیا۔ زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔


مقامی شہریوں نے بتایا کہ کتے کے اچانک حملے سے منڈی میں موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔ بعد ازاں مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت کتے کو قابو میں کرنے کی کوشش کی۔


شہریوں نے میونسپل کمیٹی اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارہ اور باؤلے کتوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

اشتہار