گوجرہ سے ارکانِ قومی اسمبلی کی ایرانی سفارتخانے آمد، امام علی خامنہ ای کی اظہارِ تعزیت

 

Members of the National Assembly from Gojra visited the Iranian Embassy, ​​expressed their condolences and sympathy to Imam Ali Khamenei
اسلام آباد:گوجرہ سے  ممبرِ قومی اسمبلی اُسامہ حمزہ نے ایرانی سفارتخانے میں اظہارِ تعزیت کے بعد ایران کے سفیر سے ملاقات کی اور ایرانی قوم کی جرأت، استقامت اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ذرائع کے مطابق ایرانی سفارتخانہ اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران انہوں نے مسلم اُمہ کی مجموعی صورتحال پر افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اُسامہ حمزہ کا کہنا تھا کہ امام علی خامنہ ای کی جدوجہد اور قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ واقعات نے تاریخِ کربلا کی یاد تازہ کر دی ہے۔

اس موقع پر ارکانِ قومی اسمبلی میاں علی زاہد سرفراز، عظیم الدین زاہد لکھوی اور خرم شہزاد ورک بھی موجود تھے۔ وفد نے امام علی خامنہ ای، ان کے اہلِ خانہ اور ایران کے شہداء کے لیے خصوصی دعا کی۔

ارکانِ اسمبلی نے ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں پاکستانی قوم ایرانی عوام کے ساتھ کھڑی ہے، اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایران کو ہر آزمائش میں کامیابی و سرخروئی عطا فرمائے۔

اشتہار