گوجرہ ، سابق ایم این اے خالد جاوید وڑائچ کی میاں محمد افضل کے بہنوئی کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

 

Gojra: Former MNA Khalid Javed Warraich expresses condolences on the death of Mian Muhammad Afzal’s brother-in-law

گوجرہ: سابق ایم این اے اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ خالد جاوید وڑائچ نے قادری دربار گوجرہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے سابق نائب ناظم میاں محمد افضل کے بہنوئی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔


اس موقع پر خالد جاوید وڑائچ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعائے مغفرت کی اور لواحقین سے ملاقات کر کے انہیں صبر جمیل کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔


اس موقع پر ان کے ہمراہ رانا ساجد علی احمد، نعیم اختر جٹ، شیخ سعید اور دیگر دوست احباب بھی موجود تھے جنہوں نے مرحوم کے لیے دعا اور اہل خانہ کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کیا۔

اشتہار