گوجرہ ، اولمپین طارق عزیز معاشی مشکلات کا شکار، کنٹریکٹ بحالی کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل

 

Gojra, Olympian Tariq Aziz facing financial difficulties, appeal to higher authorities to restore contract

گوجرہ: [نمائندہ گوجرہ ڈاٹ پی کے شاہد حیف] پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کھلاڑی اور اولمپین طارق عزیز معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں، جس پر کھیلوں کے حلقوں اور عوامی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔


ذرائع کے مطابق نیشنل بینک کی جانب سے ان کا کنٹریکٹ رینیو نہ کیے جانے کے باعث وہ مالی مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں۔ طارق عزیز نے ماضی میں پاکستان ہاکی کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔


اس صورتحال پر مختلف حلقوں کی جانب سے حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اپیل میں شہباز شریف، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر محی الدین احمد وانی، پاکستان اسپورٹس بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی اور نیشنل بینک کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فوری طور پر طارق عزیز کا کنٹریکٹ بحال کریں۔


کھیلوں سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی ریاست کی ذمہ داری ہے، اور ایسے کھلاڑیوں کو نظر انداز کرنا ناانصافی کے مترادف ہے۔


عوامی حلقوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے فوری اقدامات اٹھائیں تاکہ قومی ہیروز کی عزت اور وقار کو برقرار رکھا جا سکے۔

Gojra, Olympian Tariq Aziz facing financial difficulties, appeal to higher authorities to restore contract


اشتہار