گوجرہ : عیدالفطر کے موقع پر شہر بھر میں چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے نماز عید ادا کی۔ مرکزی اجتماع میونسپل کمیٹی گوجرہ میں منعقد ہوا جہاں نماز عید مولانا عبدالقادر عثمان نے پڑھائی۔
نماز عید کے بعد ملک پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر امتِ مسلمہ کے اتحاد اور سلامتی کے لیے بھی دعائیں مانگی گئیں۔
شرکاء کی بڑی تعداد نے نماز عید میں شرکت کی اور خوشی کے اس موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ خصوصی طور پر ایرانی مسلمانوں کے لیے بھی دعاؤں کا اہتمام کیا گیا، جس میں ان کی سلامتی اور بہتری کے لیے دعا کی گئی۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ عیدالفطر ہمیں اتحاد، بھائی چارے اور محبت کا درس دیتی ہے اور ایسے اجتماعات اس جذبے کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
