ٹوبہ ٹیک سنگھ : مزدا گاڑی کی ٹکر سے انڈر پاس پر نصب ایڈورٹائزنگ بورڈ زمین بوس ہو گئے، تاہم خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار مزدا ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر انڈر پاس کے قریب نصب اشتہاری بورڈز سے جا ٹکرائی۔ ٹکر کے نتیجے میں بورڈز اپنی بنیادوں سے اکھڑ کر گر گئے، جس سے علاقے میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔
انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے نقصان کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے اور انڈر پاس کے اطراف حفاظتی اقدامات مزید سخت کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
مقامی شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے مقامات پر رفتار کی حد پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔

