گوجرہ ، شریف پورہ قتل کیس کا فیصلہ، دو ملزمان کو عمر قید کی سزا

 

Gojra, Sharifpura murder case verdict, two accused sentenced to life imprisonment

گوجرہ :شریف پورہ کے علاقے میں پیش آنے والے نوجوان اخلاق کے بہیمانہ قتل کیس کا بالآخر فیصلہ سنا دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج گوجرہ جناب شفاقت علی نے جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم دے دیا۔


استغاثہ کے مطابق ملزمان محمد علی اور افضل نے خنجر کے پے در پے وار کر کے نوجوان اخلاق کو قتل کیا تھا۔ واقعے کے بعد مقتول کے بھائی شہباز کی مدعیت میں تھانہ سٹی گوجرہ میں مقدمہ نمبر 889/24 درج کیا گیا، جس کے بعد پولیس نے تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا۔


عدالت میں سماعت کے دوران استغاثہ کی جانب سے شواہد اور گواہان پیش کیے گئے جن کی روشنی میں معزز عدالت نے ملزمان کو قصوروار قرار دیا۔ عدالت نے دونوں مجرموں کو عمر قید کے ساتھ جرمانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔


مدعی کی جانب سے معروف قانون دان وقاص خان مہوٹہ نے کیس کی پیروی کی۔ فیصلہ سنائے جانے کے بعد مقتول کے اہل خانہ نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اسے انصاف کی جیت قرار دیا، جبکہ شہری حلقوں کی جانب سے بھی عدالتی فیصلے کو سراہا جا رہا ہے۔

اشتہار