گوجرہ ، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلہ، دو ملزمان ہلاک

 

Gojra, encounter between police and robbers, two accused killed, major robbery foiled

گوجرہ: تھانہ صدر گوجرہ کے علاقہ 354 ج ب لنک روڈ موچی والا کے قریب پولیس اور مسلح ملزمان کے درمیان ہونے والے مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔


پولیس ذرائع کے مطابق چار مسلح ملزمان شہریوں کو لوٹ رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس کے جواب میں پولیس نے بھی حفاظتِ خود اختیاری کے تحت فائرنگ کی۔


فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر موقع پر ہلاک ہو گئے، جبکہ باقی دو ملزمان موٹر سائیکل پر فرار ہو گئے۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی ایس پی گوجرہ اور ایس ایچ او تھانہ صدر گوجرہ بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے اور واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ بروقت کارروائی کے باعث ایک بڑی ڈکیتی کی واردات کو ناکام بنا دیا گیا۔

Gojra, encounter between police and robbers, two accused killed, major robbery foiled



اشتہار