گوجرہ: سابق ایم این اے و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ خالد جاوید وڑائچ نے اپنے حلقہ انتخاب چک نمبر 355 ج ب کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پیر سائیں عبدالستار کے سسر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
خالد جاوید وڑائچ نے مرحوم کے نمازِ جنازہ میں شرکت کی اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ عبدالحق گجا، ندیم (پاکیزہ سلون والے) سمیت علاقہ بھر سے تعلق رکھنے والی سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔
نمازِ جنازہ میں شریک افراد نے مرحوم کے لیے خصوصی دعائیں کیں اور سوگوار خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ وہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں اور اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
