ٹوبہ ٹیک سنگھ ، گرین الیکٹرک بس سروس کا افتتاح

 

Toba Tek Singh: The Green Electric Bus Service has been formally launched to provide modern and eco-friendly travel facilities to the public.

ٹوبہ ٹیک سنگھ:  عوام کے لیے جدید اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنے کے لیے گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔


افتتاحی تقریب وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے انجام دی، جس میں مقامی انتظامیہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ گرین بس سروس کا آغاز علاقے میں جدید، محفوظ اور آرام دہ سفر کی سہولت فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔


انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو بہتر ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، اور گرین الیکٹرک بسیں ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کو معیاری سفری سہولت فراہم کریں گی۔


ضلعی انتظامیہ کے مطابق اس منصوبے سے شہریوں کو نہ صرف سستی بلکہ محفوظ اور بااعتماد سفری سہولت میسر آئے گی۔ شہریوں نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حکومت کے اس اقدام کو سراہا ہے۔

اشتہار