ٹوبہ ٹیک سنگھ، ڈی پی او کی زیر صدارت کرائم میٹنگ

Toba Tek Singh, DPO chairs crime meeting, orders strict action against criminal elements

 ٹوبہ ٹیک سنگھ:  ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڑ کی زیر صدارت ایک اہم کرائم میٹنگ ڈی پی او آفس میں منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھر کی پولیس کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔


میٹنگ میں ڈی ایس پیز اور دیگر سینئر افسران سمیت ضلع کے تمام ایس ایچ اوز اور چوکی انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران جرائم کی روک تھام اور زیر تفتیش مقدمات کی پیش رفت پر غور کیا گیا۔


ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی کہ ڈکیت گینگز کو ٹریس کر کے فوری گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے رسہ گیروں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوں، منشیات فروشوں، اشتہاری مجرمان اور جواء کروانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا۔


انہوں نے مزید ہدایت کی کہ زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے، چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں اور ان ٹریس مقدمات کو فوری ٹریس کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ مالِ مسروقہ کی زیادہ سے زیادہ ریکوری کو یقینی بنا کر اصل مالکان کے حوالے کرنے کی بھی تاکید کی گئی۔


ڈی پی او نے پینڈنگ درخواستوں کو فوری نمٹانے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے گینگ ریپ، زنا بالجبر، خلافِ فطرت جرائم، نقب زنی، لڑائی جھگڑے، اقدام قتل اور قتل کے مقدمات میں فوری اور مؤثر کارروائی کی بھی ہدایت جاری کی


اجلاس کے دوران انہوں نے کہا کہ مقدمات کے چالان آن لائن سسٹم میں اپ لوڈ کر کے بروقت عدالتوں میں جمع کروائے جائیں اور تمام ریکارڈ پول کام سسٹم میں بروقت اپ ڈیٹ کیا جائے تاکہ مؤثر مانیٹرنگ ممکن ہو سکے۔


مزید برآں، انہوں نے 15 کالز پر انسپکٹر جنرل پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ٹائم لائنز کے مطابق مقدمات کے اندراج کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی

اشتہار