گوجرہ ، ڈی پی او ٹوبہ اخلاق اللہ تارڑکی کھلی کچہری

 

Gojra, DPO Toba Akhlullah Tarar holds open court

گوجرہ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے ٹی ایم اے ہال گوجرہ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں انہوں نے شہریوں کے مسائل براہِ راست سنے۔


کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز ڈی پی او کے سامنے پیش کیں۔ اس موقع پر اخلاق اللہ تارڑ نے متعلقہ پولیس افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کرتے ہوئے مسائل کے فوری اور مؤثر حل کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔


ڈی پی او کا کہنا تھا کہ عوام کو بروقت انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور شہریوں کے مسائل کے حل میں کسی قسم کی غفلت یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم کرنا اور اعتماد کو بحال کرنا ہے۔


اس موقع پر دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے، جنہوں نے شہریوں کی درخواستوں کو موقع پر ہی نمٹانے کے لیے اقدامات کیے۔

اشتہار