گوجرہ سے سابقہ ایم این اے خالد جاوید وڑائچ کی شادی کی تقریب میں شرکت

 

Former MNA from Gojra Khalid Javed Warraich attends wedding ceremony

گوجرہ سے تعلق رکھنے والے سابق ایم این اے اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ خالد جاوید وڑائچ اور سابق ڈسٹرکٹ چیئرپرسن محترمہ فوزیہ خالد نے فیصل آباد میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی۔


یہ تقریب امین بسراء (آنر کیڈیٹ کالج گوجرہ) کی صاحبزادی اور پرنسپل کیڈیٹ کالج گوجرہ محمد سلیم بسراء، ایڈووکیٹ محمد علیم بسراء اور ایڈووکیٹ کلیم بسراء کی ہمشیرہ کی شادی کے سلسلے میں منعقد ہوئی، جہاں معزز مہمانوں نے شرکت کر کے دلہا اور دلہن کو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


اس موقع پر خالد جاوید وڑائچ کے ہمراہ صاحبزادہ حماس علی وڑائچ، حیدر علی وڑائچ، میاں نعیم اللہ، شیخ فیصل، میاں عمیر (کوارڈینیٹر)، نعیم جٹ، عمیر نمبردار، سابق صدر بار گوجرہ ایڈووکیٹ مرزا طارق، مرزا راشد، سینئر ایڈووکیٹ فقیر حسین سکندر، حسیب بٹ، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران ملک امجد سمیت دیگر سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات بھی شریک ہوئیں۔


شرکاء نے اس خوشی کے موقع پر میزبان خاندان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور تقریب کو بھرپور انداز میں سراہا۔

اشتہار