گوجرہ، یومِ علیؓ کا جلوس اپنے روائتی راستوں پر روا دوا

 

Gojra, Youm-e-Ali procession to take place on traditional routes

گوجرہ میں  یومِ علیؓ  کے حوالے سے دو مین  جلوس برآ مد  ہوئے ایک مرکزی جلوس دوسرا امام بارگاہ  حیدر کرار محلہ رسولنگر میں  برآ مد  ہوئے جو اپنے  روائتی راستوں پر روا دوا ہیں 

گوجرہ میں یومِ علیؓ کے موقع پر نکالے جانے والے روایتی جلوس کے اوقات سکیورٹی وجوہات کی بنا پر تبدیل کر دیے گئے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق جلوس اب مقررہ پرانے وقت کے بجائے دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک نکالا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے اور شرکاء کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے جلوس کے منتظمین اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ نئے اوقات کار کی پابندی کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔

شہر میں جلوس کے روٹس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں جبکہ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے بھی کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں گے۔

وڈیو ملاحظہ کرے


اشتہار