گوجرہ :صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت علی اینڈ کو اور رشید احمد کنسورشیم کی جانب سے سول کلب چوک میں اینٹی لیٹرنگ آگاہی کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔
کیمپ میں شہریوں کو صفائی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کی جا رہی ہے اور اس بات پر زور دیا جا رہا ہے کہ کوڑا کرکٹ کو اِدھر اُدھر پھینکنے سے گریز کیا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ عوام کو یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ کوڑا جلانا ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتا ہے، اس لیے اس عمل سے مکمل اجتناب کیا جائے۔
منتظمین کے مطابق صفائی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ خلاف ورزی کی صورت میں ایک ہزار روپے سے لے کر ستر ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔
کیمپ کے دوران شہریوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے پمفلٹس بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں اور انہیں صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی جا رہی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس طرح کی آگاہی مہمات کا مقصد عوام میں ذمہ داری کا احساس پیدا کرنا اور تحصیل گوجرہ کو صاف ستھرا بنانا ہے۔
