گوجرہ ، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ‌ ای کا غائبانہ نمازِ جنازہ

 

Gojra, Iran's Supreme Leader's Funeral Prayer in Absence

گوجرہ: ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ‌ ای کی شہادت کے بعد گوجرہ میں جماعتِ اسلامی کی جانب سے غائبانہ نمازِ جنازہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ نمازِ جنازہ بلدیہ گراؤنڈ میں آج شام 5:15 بجے ادا کی جائے گی، جس میں شہر بھر سے لوگوں کی شرکت متوقع ہے۔

بلدیہ گراؤنڈ میں منعقد ہونے والی اس نمازِ جنازہ کا مقصد شہید رہبرِ انقلاب کے لیے دعائے مغفرت اور اظہارِ ہمدردی ہے، جبکہ تنظیم نے امن و سلامتی کے لیے بھی دعا کا پیغام دیا ہے۔
Gojra, Iran's Supreme Leader's Funeral Prayer in Absence



ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ‌ ای کی شہادت کی خبر نے عالمی سطح پر شدید ردِعمل اور سیاسی کشیدگی پیدا کر دی ہے۔ ایران کے سرکاری میڈیا نے ان کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ملک بھر میں 40 روزہ سوگ اور سات دن کی عام تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی سطح پر بھی ردِ عمل سامنے آیا ہے، جس میں چند ممالک نے اس واقعے پر شدید مذمت اور بعض نے افسوس کا اظہار کیا ہے


اشتہار