کمالیہ : اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ، فوری کارروائی کی ہدایت

 

Kamaliya: An important meeting chaired by Assistant Commissioner Iram Shahzadi, strict orders on cleanliness and urban issues

کمالیہ : اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری یونین کونسلز اور ستھرا پنجاب پروگرام کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر بلدیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔


اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت جاری کی کہ شہری اور دیہی علاقوں میں گندگی کے ڈھیروں کا فوری خاتمہ یقینی بنایا جائے اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر اور فعال بنایا جائے۔ انہوں نے مانیٹرنگ آفیسرز کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور صفائی کے انتظامات کی مسلسل نگرانی کرنے کی بھی تاکید کی۔


مزید برآں، اسسٹنٹ کمشنر نے سیکرٹری یونین کونسلز کو سختی سے ہدایت کی کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جس یونین کونسل میں ایسے واقعات رپورٹ ہوئے، وہاں متعلقہ ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔


ارم شہزادی کا کہنا تھا کہ عوام کو صاف ستھرا اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اشتہار