گوجرہ: نو تعینات ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز مسٹر کاشف سعید نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گوجرہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کالج کی انتظامیہ اور اساتذہ نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دورے کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز نے کالج کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کالج میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔
انہوں نے کالج کی پرنسپل مسز طلعت یاسمین کی قیادت اور کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی محنت اور انتظامی صلاحیتوں کے باعث ادارے میں تعلیمی ماحول بہتر ہو رہا ہے۔
اس موقع پر کالج انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارے میں تعلیم کے معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔
