گوجرہ: الیکٹرک بس سروس کا بڑھانے کا مطالبہ، بار ایسوسی ایشن کی انتظامیہ سے اپیل

Gojra: Demand to extend electric bus service, Bar Association appeals to administration

گوجرہ: بار ایسوسی ایشن گوجرہ نے عوامی مفاد کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکٹرک بس سروس کے موجودہ روٹ کو بڑھا کر گورنمنٹ آئی کم جنرل (ECG) ہسپتال تک توسیع دی جائے تاکہ شہریوں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

اس سلسلے میں صدر بار ایسوسی ایشن چوہدری محمد اعجاز اختر کہوجہ اور جنرل سیکرٹری چوہدری ایاز افضل بسرا کی جانب سے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کو باقاعدہ درخواست ارسال کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق درخواست کو اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ نے ضروری کارروائی کے لیے متعلقہ حکام کو بھجوا دیا ہے۔

بار ایسوسی ایشن کے مطابق الیکٹرک بس سروس کا موجودہ آخری اسٹاپ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین گوجرہ ہے، جبکہ ECG ہسپتال وہاں سے تقریباً دو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ ہسپتال تک براہِ راست بس سروس نہ ہونے کے باعث بزرگ افراد، مستحق مریضوں اور دیہی علاقوں سے آنے والے شہریوں کو نجی ٹرانسپورٹ کے مہنگے کرائے ادا کرنا پڑتے ہیں، جس سے انہیں مالی اور سفری مشکلات کا سامنا ہے۔

Gojra: Demand to extend electric bus service, Bar Association appeals to administration

بار ایسوسی ایشن کا مؤقف ہے کہ اگر بس روٹ کو ہسپتال تک توسیع دے دی جائے تو نہ صرف مریضوں کو سہولت میسر آئے گی بلکہ ویمن کالج کے سامنے بسوں اور مسافروں کے رش میں بھی کمی ہوگی، جس سے طالبات کے لیے ماحول مزید محفوظ اور سازگار بنے گا۔

Gojra: Demand to extend electric bus service, Bar Association appeals to administration

Gojra: Demand to extend electric bus service, Bar Association appeals to administration

اشتہار