گوجرہ ، کالج انتظامیہ کی طالبات کو ڈگری کے حصول کے لیے 7 مارچ تک دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت

 

Gojra, College Administration instructs female students to submit documents by March 7 to obtain degree

گوجرہ : کالج انتظامیہ نے سیشن 2020-2024 اور 2021-2025 کی طالبات کو ہدایت جاری کی ہے کہ جن طالبات نے اپنی ڈی ایم سی وصول کر لی ہے اور اب ڈگری حاصل کرنا چاہتی ہیں وہ فوری طور پر اپنی تفصیلات جمع کروائیں۔


کالج کنٹرولر آفس کے مطابق طالبات اپنا نام اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں درست سپیلنگ کے ساتھ، جیسا کہ شناختی کارڈ پر درج ہے، اور یونیورسٹی رول نمبر فوری طور پر کنٹرولر امتحانات (بی ایس) کو ارسال کریں۔


انتظامیہ کے مطابق معلومات موصول ہونے کے بعد کالج کنٹرولر آفس طالبات کو ڈگری فیس ووچر اور متعلقہ لیٹر ارسال کرے گا۔ فیس ووچر بینک میں جمع کروانے کے بعد طالبات کو درج ذیل دستاویزات کالج کنٹرولر امتحانات (بی ایس بلاک) میں جمع کرانا ہوں گی:


ڈی ایم سی کی کاپی ، شناختی کارڈ کی کاپی ، کالج کی جانب سے جاری کردہ لیٹر ، بینک میں جمع شدہ فیس ووچر


کالج انتظامیہ نے طالبات کو ہدایت کی ہے کہ ڈگری کے حصول کا یہ عمل 7 مارچ تک مکمل کر لیا جائے۔ دستاویزات جمع کروانے کے لیے طالبات صبح 9 بجے سے دوپہر 12 بجے تک کالج آفس سے رجوع کریں۔

اشتہار