پیرمحل، ڈسپوزل ورکس پر پائپ لائن پھٹنے سے 5 سینٹری ورکر متاثر

Pirmahal, 5 sanitary workers affected by pipeline burst at disposal works

 پیرمحل: ڈسپوزل ورکس پر پائپ لائن پھٹنے سے 5 سینٹری ورکر متاثر، خوش قسمتی سے جانی نقصان نہیں ہوا

پیرمحل کے علاقے خان جوان میں ڈسپوزل ورکس پر مرمتی کام کے دوران اچانک پائپ لائن پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں موٹروں کے کنویں میں تیزی سے پانی بھر گیا۔ واقعے کے وقت وہاں موجود پانچ سینٹری ورکرز پانی اور گیس کے اثرات سے متاثر ہوئے۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق پانی بھرنے کے باعث ورکرز کو ڈوبنے کا خطرہ لاحق ہو گیا تھا، تاہم خوش قسمتی سے تمام پانچوں ورکرز بال بال بچ گئے۔ متاثرہ افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔


ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی طبی امداد کے بعد تمام ورکرز کو صحت بہتر ہونے پر فارغ کر دیا گیا۔


واضح رہے کہ خان جوان ڈسپوزل ورکس کئی روز سے خراب تھا اور اسی کی مرمت کا کام جاری تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد حفاظتی اقدامات کے تحت ڈسپوزل ورکس پر کام عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔

اشتہار