گوجرہ: چک نمبر 301 کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں چلتی ٹرین سے گر کر ایک 36 سالہ شخص جان کی بازی ہار گیا۔
عینی شاہدین اور دستیاب شناختی دستاویزات کے مطابق متوفی کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس میں سوار تھا کہ دورانِ سفر اچانک ٹرین سے نیچے گر گیا، جس کے وجہ باڈی سے گردن اور ہیڈ الگ ہو گیا ہےنتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ضابطے کی کارروائی مکمل کرتے ہوئے لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کے پاس سے ایک شناختی کارڈ اور 150 روپے نقدی برآمد ہوئے، جو ایس ایچ او لیاقت کے حوالے کر دیے گئے۔ ان کی نگرانی میں لاش کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ہسپتال میں ڈاکٹر اوزیر اصغر اور پولیس اہلکار عمران کی موجودگی میں لاش کو ایمرجنسی وارڈ کے حوالے کر دیا گیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔


