گوجرہ ، بائی پاس کے قریب ٹریفک حادثہ، خاتون جاں بحق، 3 سالہ بچہ زخمی

 

Gojra, Traffic accident near bypass: Woman killed, 3-year-old child injured

گوجرہ بائی پاس کے قریب  ٹوبہ روڑ  پر دو موٹر سائیکلوں کے درمیان ہونے والے ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔


ریسکیو  1122کے مطابق موٹر سائیکل ڈرائیور امجد علی ولد محمد ارشد اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گوجرہ شہر سے  چک نمبر 284 ج ب  کی جانب جا رہا تھا کہ بائی پاس کے قریب سڑک کراس کرتے ہوئے ان کی موٹر سائیکل ایک اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔


حادثے کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 25 سالہ کوثر بی بی زوجہ جاوید اور تین سالہ محمد حنان سڑک پر گر گئے۔ اسی دوران ٹوبہ ٹیک سنگھ  سے گوجرہ  کی طرف آنے والی ایک موٹر سائیکل کا ٹائر کوثر بی بی کے سر سے ٹکرا گیا جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں۔


ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمی بچے کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ حادثے میں ملوث دوسری موٹر سائیکل کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔


اشتہار