ٹوبہ ٹیک سنگھ،ٹریفک حادثہ، 15 سالہ لڑکی جاں بحق، دو بہن بھائی زخمی

 

Toba Tek Singh, Traffic accident, 15-year-old girl dies, two siblings injured

ٹوبہ ٹیک سنگھ: کھیکھہ روڈ پر چک نمبر 308 گ ب کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 15 سالہ لڑکی جاں بحق جبکہ اس کے دو بہن بھائی زخمی ہو گئے۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق تین بہن بھائی ایک الیکٹرک بائیک پر سوار تھے کہ اچانک بائیک بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے کھڑے کیکر کے درخت سے جا ٹکرائی۔ حادثہ اس قدر شدید تھا کہ بڑی بہن عزہ فاطمہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔


حادثے میں 13 سالہ عبد اللہ اور 11 سالہ عیسہ فاطمہ زخمی ہو گئے، جنہیں فوری طور پر ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔


ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کیا، جہاں انہیں مزید علاج فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ جاں بحق ہونے والی بچی کی میت بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی۔

Toba Tek Singh, Traffic accident, 15-year-old girl dies, two siblings injured


اشتہار