پیر محل ، ٹریفک حادثہ، 10 سالہ بچہ جاں بحق، ڈرائیور فرار

 

Traffic accident on Rajana Road Pir Mahal, 10-year-old child dies, driver flees

پیر محل : تھانہ پیر محل کے علاقے رجانہ روڈ نزد چک نمبر 319 گ ب بس اسٹاپ کے قریب پیش آنے والے ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 10/11 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شخص معمولی زخمی ہو گیا۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق شفاقت ولد صدیق قوم آرائیں، سکنہ 358 گ ب مغلی، اپنے بھتیجے محمد سبحان ولد محمد ذوالفقار کو موٹر سائیکل پر گاؤں مغلی سے چک 319 گ ب اس کے گھر لے جا رہا تھا کہ راستے میں ایک رکشہ کو اوورٹیک کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والی مسافر بس سے ٹکرا گیا۔


حادثے کے نتیجے میں کمسن محمد سبحان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، جبکہ موٹر سائیکل سوار شفاقت کو معمولی چوٹیں آئیں جنہیں فوری طور پر ٹی ایچ کیو ہسپتال پیر محل منتقل کر دیا گیا۔


  پولیس کے مطابق بس کو تحویل میں لے لیا گیا ہے جبکہ ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع ملنے پرایس ایچ او پیر محل مخدوم صفدر احمد موقع پر پہنچ گئے اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Traffic accident on Rajana Road Pir Mahal, 10-year-old child dies, driver flees


پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور مفرور ڈرائیور کی تلاش کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں

اشتہار