گوجرہ، اسسٹنٹ کمشنر کی زیر صدارت ہیلتھ کونسل کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

 

Gojra, An important meeting of the Health Council Committee was held at THQ Hospital under the chairmanship of Assistant Commissioner Gojra.

گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر کی زیر صدارت ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ میں ہیلتھ کونسل کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ملیحہ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بلال طاہر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک شبیر سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی کی صورتحال، سیکیورٹی انتظامات اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر نے ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ہسپتال میں صفائی، نظم و ضبط اور ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
Gojra, An important meeting of the Health Council Committee was held at THQ Hospital under the chairmanship of Assistant Commissioner Gojra.


اجلاس میں ہسپتال کو درپیش مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کیے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ عوام کو بہتر اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

اشتہار