گوجرہ ، ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نئی ایم ایس سے الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے سینیئر رہنماؤں کی ملاقات

 

Gojra, THQ Hospital appoints new MS, Dr. Maleeha Khan takes charge

گوجرہ:   ٹی ایچ کیو ہسپتال میں نئی تعینات ہونے والی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر ملیحہ خاں نے باقاعدہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر ذمہ داریاں ادا کرنا شروع کر دی ہیں۔

چارج سنبھالنے کے موقع پر الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے سینیئر رہنماؤں کے ایک وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور بطور ایم ایس تعیناتی پر مبارکباد پیش کی۔ وفد کی جانب سے ڈاکٹر ملیحہ خاں کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا گیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔

ملاقات کرنے والوں میں شوکت حیات چغتائی (ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن جھنگ)، عصمت اللہ خان (اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن جھنگ)، شاہد جمیل سندھو (جنرل سیکرٹری پنجاب ای پی آئی ویکسینیٹرز ویلفیئر فیڈریشن جھنگ) سمیت دیگر نمائندگان اشفاق فتح، محمد رفیق، نعیم رسول، اشفاق علی امانت، وقار یونس اور محمد ابوبکر شامل تھے۔

اس موقع پر ڈاکٹر ملیحہ خاں نے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری توجہ، محنت اور ایمانداری کے ساتھ ادا کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے قبل وہ ضلع جھنگ میں بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کو اگر کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو وہ بلا جھجھک ان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریم نوازکے ویژن کے مطابق عوام کو صحت کی بہتر اور معیاری سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور کوشش کریں گی۔



اشتہار