گوجرہ ، جنرل بس اسٹینڈ پر وکلاء اور ٹرانسپورٹرز میں مبینہ تصادم

 

Gojra, Lawyers and Transporters clash at General Bus Stand

گوجرہ: جنرل بس اسٹینڈ پر وکلاء اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان پیش آنے والے واقعے نے صورتحال کو کشیدہ بنا دیا۔


اطلاعات کے مطابق ٹرانسپورٹرز کی جانب سے مبینہ تشدد کے واقعے کے بعد وکلاء کی بڑی تعداد جنرل بس اسٹینڈ پہنچ گئی۔ مشتعل وکلاء نے بس اسٹینڈ کو بند کر کے احتجاج شروع کر دیا، جس کے باعث ٹرانسپورٹ کی آمد و رفت معطل ہو گئی اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔


عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ وکلاء کی جانب سے ذمہ داران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ احتجاج کے باعث جنرل بس اسٹینڈ پر کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں۔


انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں کرنے کی کوششیں جاری رہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اشتہار