گوجرہ، فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، دو معروف مٹن شاپس کے خلاف مقدمات، ناقص گوشت برآمد

 

Gojra, Food Authority action, cases against two well-known mutton shops, substandard meat recovered

گوجرہ: فوڈ اتھارٹی گوجرہ نے شہر میں صحت و صفائی کے اصولوں کی خلاف ورزی پر دو معروف مٹن شاپس کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مقدمات درج کر لیے جبکہ دونوں میٹ شاپس کو بند کر دیا گیا۔


ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں ناقص اور بدبودار گوشت برآمد کیا گیا، جسے موقع پر ہی تلف کر دیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ برآمد کیے گئے گوشت کا تفصیلی معائنہ کیا گیا، جو انسانی استعمال کے لیے ہرگز موزوں نہیں تھا۔


مزید بتایا گیا کہ مذکورہ دکانوں پر صفائی کے ناقص انتظامات، گوشت کی کھلی ٹوکریاں اور حشرات کی بھرمار پائی گئی، جو صحتِ عامہ کے لیے سنگین خطرہ ثابت ہو سکتی تھی۔


فوڈ اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر معیاری اور ناقص خوراک کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔


اشتہار