گوجرہ میں ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ نے تحصیل گوجرہ کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے مشن روڈ، پائن ایونیو اور علی اصغر پارک کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بیوٹیفکیشن کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سڑکوں کی صفائی، گرین بیلٹس کی بحالی، پودوں کی شجرکاری، دیواروں کی تزئین و آرائش اور لائٹنگ کے انتظامات کا معائنہ کیا۔
اس موقع پر متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی کہ شہر کی خوبصورتی کے منصوبوں کو تیز رفتاری اور اعلیٰ معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔
بعد ازاں ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی یونٹ، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور صفائی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ عوام کو معیاری اور بہتر طبی خدمات میسر آ سکیں۔
