گوجرہ : نواحی علاقے چک نمبر 154 گ ب کے لنک روڈ پر ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا جہاں "صاف ستھرا پنجاب" مہم کے تحت کام کرنے والا مزدہ ٹرک ٹرالی ٹریکٹر کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب سامنے سے آنے والی ٹرالی ٹریکٹر کو بچانے کی کوشش میں ڈرائیور نے اچانک موڑ کاٹا جس کے باعث گاڑی توازن برقرار نہ رکھ سکی اور سڑک کنارے الٹ گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ ڈرائیور اور عملہ محفوظ رہے۔ تاہم گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
