گوجرہ :واپڈا سب ڈویژن کے ملازمین نے پنجاب پولیس کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے لاری اڈا قبرستان روڈ کو دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ احتجاج کے باعث سڑک پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ آنے جانے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
احتجاجی ملازمین کی جانب سے پنجاب پولیس کے خلاف نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا جس کے خلاف وہ سراپا احتجاج ہیں۔ سڑک بند ہونے کے باعث شہریوں، طلبہ اور مریضوں کو متبادل راستے اختیار کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
موقع پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ پولیس کی جانب سے صورتحال کو قابو میں رکھنے اور مظاہرین سے مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں۔ تاہم خبر لکھے جانے تک سڑک مکمل طور پر کھول نہیں جا سکی۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کو جلد از جلد حل کر کے ٹریفک بحال کی جائے تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو سکے۔
%20Video%20Facebook.png)